حضرت شیخ العالم نور الدین نورانیؒ کا سالانہ عرس شریف

0
0

بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا:کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے دی حاضری
تبریزملک

راجوری ضلع راجوری کے تحت راج نگر بدھل میں 26جمادی الآخر 15مارچ 2018بروز جمعرات کو شمس العارفین حضرت شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی علیہ الرحمہ کا سالانہ عُرس نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں طریفت الحاج بابا محمد آمین متو سجادہ نشیںچرارہ شریف کے زیر صدارت جامع مسجد شریف شیخ العالم میں سہ روزہ شب خوانی درود و اذکار کلام شیخ العالم اور ختمات المعظمات کی روح پرور مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔حضرت شیخ العالم نورالدین نورانیؒ نے چھ صدی قبل قرآن و حدیث کی تعلیم کو کشمیری زبان میں پیش کیا تھااتنا عرصہ گزر جانے کے بعد ان کے کلام کو روحانی محفلوں اور مساجد میں بڑی عقیدت سے پڑھا جاتا ہے۔خاص طور پر علماءاکرام واعظ و تبلیغ میں پڑھتے ہیں عُرس پاک کے موقع پر علماءاکرام و امام مسجدنے حضرت شیخ العالم کی سیرت و روحانی کمالات خاص طور پر کلام شیخ العالم پر روشنی ڈالی ۔علماءاکرام نے شیخ العالم کی شریعت و طریقت کو معرفت کا پیکر قرار دیا ۔عُرس پاک کی آخری نشست میں پیر طریفت الحاج بابا محمد آمین متو صاحب نے جموں و کشمیر کے امن و شانتی اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کی دُعا فرمائی اور انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد شیخ العالم نے عوام الناس کا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا