حضرت شاہ اسرار الدینؒ کا 348واں عْرس مبارک 10 نومبر کو منایا جائے گا

0
0

بابر فاروق
کشتواڑ// حسب دستور اس سال بھی ضلع کشتواڑ میں حضرت شاہ اسرار الدین: کا 348 واں عْرس مبارک 10 نومبر بمطابق 25 کتک 2080 بروزِ جمعتہ المبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں 31 اکتوبر سے مجالس ختمات المعظمات روزانہ بعد نماز مغرب منعقد ہوں گی۔ عْرس مبارک کا پروگرام تین مجالس میں منعقد کیا جائے جس میں مجلس اول 10 نومبر بعد نماز فجر شروع ہو گی اور صبح گیارہ بجے اختتام پذیر ہو گی۔ مجلس دوم بعد نماز ظہر تلاوت کلام پاک و ختمات المعظمات کی مجلس نماز مغرب اختتام پذیر ہو گی اور مجلس سوم رات کے دس بجے شروع ہو گی اور اگلے روز یعنی 11 نومبر کو نماز فجر تک جاری رہے گی۔ حضرت شاہ اسرار الدینؒ کے 348 واں عْرس مبارک میں شرکت کے لیے جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع و بیرون ریاستوں سے علمائے کرام تشریف لا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا