حضرت سید باباصدیق شاہ رحمت اللہ علیہ کا دوروزہ عرس اختتام پذیر 

0
0
علماء کرام نے سیرت اولیاء کے حوالے سے عوام کو کیا روشناس
ریاض ملک
منڈی ۔ تحصیل منڈی کے سرحدی علاقع ساوجیاں گنتڑ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ولی کامل پر طریقت رہبر شریعت حضرت سید بابا صدیق شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ دو روزہ عرس مبارک   اختتام پذیر ہوا ۔جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور عالم اسلام کے امن اور بھائی چارے کے لئے دعائیں کی گیں۔پہلے روز حسب دستور قران خوانی خطمات ومعظمات درود وازکار کی محفلیں منعقد کی گئی۔دوسرے روز علماء کرام نے اپنے قیمتی بیانات سے مستفید کیا۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کاملین ہمیشہ لوگوں کو روح کی غزاء دیتے رہے۔ اور وفات کے بعد بھی ان کا یہ فیض جاری ہے۔ وقت کی اہم ضرورت ہےکہ ہم ان اولیاء کرام کے زندگیوں سے سبق سیکھ کر اپنے اعمال وافعال کردار واخلاقیات کو اپنی زندگیوں میں لائیں۔ آخر میں پورے عالم کے لئے دعاکی گئی۔ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے عرس مبارک میں تعاون کرکے بحسن خوبی اختتام پذیر کروانے والے تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا۔ جبکہ تحصیل انتظامیہ ،وچوکی افسر ساوجیاں کا اور ان کے  تمام جوانوں کا شکریہ اداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا