حضرت باجی غلام محی الدین المعروف کا کا باجی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس آٹھ مارچ سے شروع ہوگا

0
0

فرزندان توحید و رسالت سے شرکت کی اپیل،دس مارچ کو اختتامی دعا
لازوال ڈیسک
جموں// بھٹنڈی میں باجی محمد طاہر کی صدارت میں ایک اہم اجلاس کا اہتمام کیا گیا جسمیں عرسِ حضرت باجی غلام محی الدین المعروف کا کا باجی رحمتہ اللہ علیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عرس کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ واضح رہے ہر سال کی طرح امسال بھی جموں بٹھنڈی عرس حضرت باجی غلام محی الدین المعروف کا کا باجی رحمة اللہ علیہ 8 مارچ 2019 بروز جمعہ سے شروع ہو گا اور10 مارچ بروز اتوار کو اختتام پذیر ہو گا۔ عرس کی اختتامی دعا ءبروز اتوار صبح 11 بجے ہو گی جس میںتمام عقیدت مندوں کو عرس میں شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے کہ تمام اہل اسلام عرس میں شامل ہو کر عرس کی رونق بڑھائیں اور ثواب دارین حاصل کریں ۔وہیں بروز ہفتہ 9 مارچ کو درود ، ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ علمائے کرام کے بیانات بھی ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا