حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کی شکست یقینی: ایران

0
0

یواین آئی

تہران؍؍ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر ایران نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔اس کے ساتھ ہی ایران نے صیہونی ریاست کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت کا خود کو بچانے کے لیے کوئی بھی غلط فیصلہ خطے کو ایک نئی جنگ میں جھونک سکتا ہے، جس کا نتیجہ لبنان کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے ساتھ1948 میں وجود میں آنے والی ناجائز اسرائیلی ریاست کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔واضح رہے رواں ہفتے لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی اہم حساس تنصیبات کی ڈرون ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کو بھرپور جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس لمحے کے بہت قریب ہیں جب ہم حزب اللہ اور لبنان کے بارے میں کھیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر دیں گے اور جنگ کے نتیجے میں حزب اللہ تباہ ہو جائے گی اور لبنان کو سخت چوٹ لگے گی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کی دھمکی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا تھا کہ اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کیا تو حزب اللہ ایسی کھلی جنگ سے جواب دے گی جس کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔اس کے ساتھ ہی حسن نصر اللہ نے یورپی ملک قبرص کو بھی خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کے لیے اڈے کھولے تو وہ بھی حزب اللہ کا نشانہ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا