حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون سے حملہ

0
0

بیروت، 17 اگست (یو این آئی) حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے گاؤوں اور قصبوں پر اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کے لیے جمعہ کو شمالی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے پر ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا۔

حزب اللہ کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ "جنوبی گاؤوں اور محفوظ گھروں پر اسرائیلی دشمن کے حملوں کے جواب میں، اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں نے 188 ویں بریگیڈ کی بکتر بند بٹالین کے ہیڈ کوارٹر راویہ بیرک پر فضائی حملے کیے ہیں۔”

بیان میں مرنے والوں کی تعداد بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ، ’’ڈرون نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی افسران اور فوجی تعینات تھے اور آباد تھے، اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا اور زخمیوں کی تصدیق کی۔‘‘

ادھر لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے جمعہ کے روز پانچ سرحدی قصبوں اور گاؤوں پر سات فضائی حملے کیے، جس میں سات مکانات تباہ اور تقریباً 20 دیگر کو نقصان پہنچا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا