لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
بشیر بدر
پونچھ کے منکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں گولہ باری ،آدھادرجن رہائشی مکانات کونقصان پہنچا،لوگ خوف میں جینے پہ مجبور
ناظم علی خان
پونچھ ؍؍لائن آف کنٹرول ایک بار پھر اس وقت گولیوں اور مارٹر شلوں کی گونج سے لرز اٹھی جب پا کستا نی افو اج نے سر حدی ضلع پونچھ کے منکو ٹ سیکٹر میں لگا تا ر گولہ با ری کی جس کی زد میں آنے سے آدھا درجن مکانات کو جز وری طو ر پر نقصان پہنچا۔ فا ئرنگ اور گو لہ با ری کا سلسلہ رک رک کر بدھوار اور جمعرات کی درمیانی شب چلتا رہا ۔ہے ۔ پونچھ میں حد متارکہ پر کشیدگی کے بیچ ہند و پاک افواج کے درمیان گولی باری کا نہ تھمنے والا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور اس دوران بد ھوار اور جمعرات کی رات بار پھر لائن آف کنٹرول پر 2حریف ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان فائرنگ اور مارٹر شلوں کا تبادلہ ہوا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے منکوٹ سیکٹر میں بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی فوج نے منکو ٹ سیکٹر میں بھارت کی اگلی چوکیوں پر درمیانہ درجے کے ہتھیاروں سے گولیاں چلانے کے علاوہ مارٹر شیلوں کا استعمال کیا۔ انہو ں نے بتا یا کہ پا کستا نی بلا اشتعال اور بلا جواز فائرنگ کا بھارتی فوج نے بھر پور انداز میں جواب دیا ۔فا ئر نگ کی زد میں آنے سے منکو ٹ کے دبڑاج علاقہ میں آدھا درجن مکانات کو جز وری طور پر نقصان پہنچا،اس سلسلہ میں تعظیم اختر نے بتا یا کہ وہ رات کو اپنے بچو ں کے ساتھ بیٹھی ہو ئی تھی کہ اچانک زور دار گولہ با ری شروع ہو گی ،اور جب تک میں اپنے بچو ں کو لیکر کسی محفوط جگہ پہنچتی، تب تک ایک پا کستانی ما رٹر شیل ہما رے مویشی خانے میں آلگا جس کی وجہ سے ہما را مو یشی خانہ اور مکان بر ی طر ح تباہ ہو گیا ۔انہوں نے مز ید بتا یا کہ دوزور قبل پا کستا نی فا ئرنگ میں میر ی دو بکر یا ں بھی ہلاک ہوگئی تھی ۔ انہو ں نے دونو ں ممالک کے حکمران سے اپیل کی ہے کہ گو لہ با ری بند کی جا ئے تا کہ غریب عوام آرام سے زند گی بسر کر سکے۔اسی سلسلہ میں محمد خالد نامی ایک مقامی با شندے نے بتا یا کہ گو لہ با ری کے دوران میں نے تعظیم اختر اور اس کے بچو ں کو نکالا اور اپنے گھر کے پا س بنکر میں لے گیا۔ انہو ں نے کہا کہ گو لہ با ری ہر زور ہو رہی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو جانی اور مالی نقصان اُٹھا نا پڑ تا ہے ۔انہو ں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ فا ئرنگ کے سلسلہ کو بند کیا جا ئے اور جن لو گو ں کا فا ئرنگ اور گولہ با ری سے نقصان ہوا ہے ان کو معاوضہ دیا جا ئے ۔ سرپنچ دبڑاج منکو ٹ محمد اشرف چوہد ری نے بتا یا کہ میر ی پنچائت میں گو لہ با ری سے لگ بھگ چھ مکانات کو جزوری طور پر نقصان پہنچا ہے ۔ میں نے پو ری پنچائت کا دورہ کیا ہے اور لو گو ں سے ملا ہو ں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ جو رات کو فا ئرنگ ہوئی ہے اتنی اس سے قبل کبھی نہیں ہو ئی ہے ۔ کیو نکہ اس بار پا کستان کی جانب سے بھا ری ہتھیاو ں کاا ستعمال کر کے رہا ئشی علاقو ں کو نشانہ بنا یا گیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ سر حدی گو لہ با ری سے ہم تنگ آگئے ہیں کیو نکہ گو لہ با ری کی وجہ سے ہم کو ئی بھی کام نہیں کر سکتے ہیں اور ہمیں اپنے گھرو ں میں ہی قید ہو کر رہنا پڑتا ہے ۔ ، انہو ں نے دونو ں ممالک سے اپیل کی ہے کہ بیٹھ کر بات چیت کی جا ئے اور 2003کی طرز پر فا ئرنگ کے سلسلہ کو بند کیا جا ئے تا کہ سر حدی عوام آرام سے اپنی زند گی گز ار سکے۔ ابھی فائرنگ کے واقعہ کو چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ ہندپاک افواج کے مابین سرحدوں پہ جنگ ساسماں ایک بار پھربرقرار ہوا۔وہیںتازہ واقعے میں پا کستا نی افو اج نے سر حدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے رہائشی علا قو ں اور فو جی چوکیو ں پرما رٹر شیلگ کی ۔اس دوران پا کستانی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں کے ساتھ ساتھ 120 ایم ایم کے ما رٹر شیل فوجی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں میں داغے تاہم گولہ با ری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کو ئی اطلا ع نہیں ملی ہے۔ وہیںفو جی تر جمان جمو ں کے مطابق پا کستانی افو اج نے 8 بجے کے قریب بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹرو ں میں جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے فو جی چوکیو ں اور رہا ئشی علا قو ں پر ما ر ٹر شیلنگ کی جس کابھا رتی افو اج نے بھی معقول جو اب دیا ، تا ہم گو لہ با ری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ پا کستانی افو اج گز شتہ کئی ہفتو ں سے جنگ معاہدے کی خلاوف ورزی کر رہی ہئے جس کی زد میں آنے سے کئی بار جانی اور مالی نقصا ن ہو چکا ہے