حدمتارکہ پہ پھرکشیدگی

0
0
اوڑی سیکٹر میںشدید گولہ باری ،درجنوں علاقے لرز اٹھے ، لوگوں میں خوف و ہراس 
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍؍لائین آف کنٹرول کا اوڑی سیکٹر اتوار کی شام اس وقت گولیوں کی گن گرج اُٹھا جب پاکستانی رینجرس نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر بھاری مارٹر شلنگ کی ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔تفصیلات کے مطابق لائین آف کنٹرول پر اس وقت جنگ کا سماں دیکھنے کو ملا جب اتوارکی شام پاکستانی افواج نے اوڑ ی سیکٹرمیں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال فائرنگ کے ساتھ ساتھ زبردست ماٹر شلنگ کی ۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے کئی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا جواب دینے کے لئے سرحد کی حفاظت پر تعینات بھارتی افواج نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کاروائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہو ا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرز نے بھاری مار ٹر شلنگ کی اور بلا اشتعال بھارتی حفاظتی چوکیوں پر اندھا دھند فائرنگ سور مار ٹار شلنگ کی ۔دفاعی ذرائع کے مطابق  بی ایس ایف اہلکاروں نے فائرنگ کا بھر پور جواب دیا اور پاستانی پوسٹوں پر چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی ۔ ذرائع کے مطابق طر فین کے مابین گولیوں کی گن گرج سے اوڑی ور اس کے ملحقہ علاقے لرز اُٹھے اور ان علاقوں میں خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ بھارت پاکستان فوج کے درمیان حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر بندوقوں کے دہانے کھل جانے کے باعث حد متارکہ کے آر پار رہنے والے لوگوں کو ایک دفعہ پھر مصائب ومشکلات میں مبتلا کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آر پار رہنے والے لوگوںمیں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا