یواین آئی
نئی دہلی؍حج کمیٹی کے توسط سے اس سال سفر حج پر جانے والے عازمین کے اخراجات کی پہلی قسط کی رقم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے سرکلرنمبر10کے ذریعے حج اخراجات کی پہلی قسط81,800/-جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب یہ پیشگی رقم 15/اپریل2023تک جمع کرائی جا سکتی ہے اور ضروری مطلوبہ دستاویز ات یعنی جمع کی گئی رقم کی رسید، اصل پاسپورٹ، سفید پس منظر والی تازہ لی ہوئی2تصویر،اپنا دستخط شدہ اور ایک فوٹو چسپاں کیا ہوا حج درخواست فارم وغیرہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں 18-04-2023تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔