حادثاتی گولی سے شہری ہلاک،ملزم پولیس اہلکار گرفتار

0
0

مزیدتفتیش شروع:وجے کمار،معتبر اور شفاف تحقیقات ہو:عمرعبداللہ
جے کے این ایس

پلوامہ ؍؍جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کو ایک 25سالہ نوجوان اس وقت ازجان گیا جب ایک پولیس اہلکارکی سروس رائفل سے حادثاتی طور پرگولی نکل کرس نوجوان کوجالگی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔انہوںنے کہاکہ پولیس اہلکارکوگرفتار کیاگیاہے اورمقدمہ درج کرکے اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ادھرسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے غیر مسلح شہری کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعے کی فوری، معتبر اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق بدھ کوصبح 10بجے پلوامہ ضلع کے ہال علاقے میں اُسوقت تشویش کی لہردوڑ گئی جب یہاں ایک پولیس اہلکار کی سروس رائفل سے غلطی سے گولی نکل کرایک 25سالہ نوجوان محمدآصف پڈرو ولدمحمدایوب پڈرو ساکنہ پوٹری وال شوپیان کوجالگی ۔زخمی نوجوان کوفوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ وہاں زخموںکی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھا۔حکام نے بتایا کہ پڈرو کو علاج کیلئے سری نگر کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف پولیس تھانہ راج پورہ پلوامہ میں ایف آئی آرزیرنمبر79/2022زیردفعہ304آئی پی سی کے تحت کیس درج کیاگیاہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔انہوںنے کہاکہ پولیس اہلکارکوگرفتار کیاگیاہے اورمقدمہ درج کرکے اس کی مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے ۔اے ڈی جی پی کشمیرنے مزیدکہاکہ زخمی نوجوان محمدآصف پڈرو ولدمحمدایوب پڈرو ساکنہ پوٹری وال شوپیان کوفوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیاتھا لیکن وہ وہاں زخموںکی تاب نہ لاکر چل بسا۔دریں اثناء سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ پلوامہ ضلع میں ایک’حادثاتی گولی چلنے‘‘ کے واقعہ میں ایک غیر مسلح شہری کی ہلاکت انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوںنے کہاکہ اس موت کی فوری، معتبر اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ ذمہ داروں کو ہر ممکن سزا ملنی چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا