حاجن بانڈی پورہ میں شبانہ چھاپوں کے دوران دو مزاحمتی کارکنوں سمیت چار افراد گرفتار نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف علاقے میں تناﺅ ،لوگوں نے رہائی کا مطالبہ کیا

0
0

سی این آئی
سرینگرحاجن بانڈی پورہ میںشبانہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فورسز نے گزشتہ شب چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو مزاحمتی کارکنوں سمیت چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔اسی دوران مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کی رہائی عمل میں لائی جائے۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس و فورسز کی بھاری جمعیت نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو حاجن بانڈی پورہ علاقے میں شبانہ چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی۔ ذرائع کے مطابق پولیس و فورسز نے کئی گھروں میں گھس کر وہاں تلاشی عمل میں لائی جس دوران دو مزاحمتی کارکنوں سمیت چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان کو تھانہ میں بند کر دیا۔ اسی دوران نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف علاقے میںجمعرات کو علاقے میں تناﺅ کی صورتحال رہی جس دوران مقامی لوگوں نے فورسز کارروائی پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی جلد از جلد رہائی عمل میں لائی جائے جبکہ علاقے میں اس طرح کی کارروائی پر فوری روک لگائی جائے۔ اسی ضمن میں اگرچہ سی این آئی نے پولیس کے ایک سنیئر افسر سے تفصیلات جاننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا