جے کے ڈی ایف اے کا اہم اجلاس منعقد

0
0

تمام اکائیوں کا تحلیل کیا گیا،نئے انتخابات کروائے جائیں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اجیت رام چودھری کی صدارت میں آج ایک میٹنگ ہوئی جس میں جے کے ڈی ایف اے کے بانی ممبران اور صدر کلبھوشن کھجوریہ کی طرف سے ایک قرارداد سامنے آئی کہ ڈیری فارم ایسوسی ایشن (جے کے ڈی ایف اے) کی تمام ریاستی اور ضلعی سطح کی باڈیز کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے تاکہ رکنیت سازی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد آنے والے دنوں میں جے کے ڈی ایف اے میں انتخابات کرائے جا سکیں۔وہیںمیٹنگ میں بانی ممبران کی طرف سے ایک اور قرارداد سامنے آئی کہ صرف وہی ڈیری فارمرز جنہوں نے رجسٹریشن فیس اپنے رجسٹریشن فارم کے ساتھ ادا کر دی ہے انہیں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو گا۔اجلاس میں بانی اراکین نے چیئرمین سے درخواست کی کہ انتخابی عمل مکمل ہونے تک 5 سے 6 افراد کو مشیر مقرر کیا جائے، ان مشیروں کی نگرانی میں انتخابی عمل کو احسن طریقے سے چلایا جا سکتا ہے۔اس موقع پرمیٹنگ میں چیئرمین اجیت رام چودھری نے فیصلہ کیا کہ رجسٹریشن فیس کے ساتھ تمام قسم کے رجسٹریشن فارم ایڈوائزری کمیٹی کو جمع کرائے جائیں گے اور ایڈوائزری کمیٹی ان رجسٹریشن کی بنیاد پر ووٹر لسٹ تیار کرے گی، جس کی مدت 6 ماہ ہوگی۔ بانی ممبر کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے چیرمین اجیت رام چودھری نے تمام قراردادوں کو قبول کرتے ہوئے JKDFA کے تمام عہدیداروں، کور گروپ اور ضلعی صدور کو فوری طور پر تحلیل کر دیا۔بانی ممبران اور ریاستی صدر کلبھوشن کھجوریہ نے اپنے تمام اختیارات چیئرمین کو سونپ دیے جے کے ڈی ایف اے کے تمام فیصلے اب چیئرمین اجیت رام چودھری لیں گے اس کے ساتھ اجیت رام چودھری نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جن ممبران نے پہلے اپنے رجسٹریشن فارم بھرے تھے وہ ان کے پاس ہوں گے۔ ان کی رجسٹریشن دوبارہ کرانی ہوگی تب ہی انہیں ووٹ کا حق دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا