ایس اِی زیڈ کے قیام ، تجارتی مواقع میں اِضافہ ، جموں وکشمیر کی برآمدی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے جیسے مسائل پر تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او ) کے ایک وفد نے اس کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد جہانگیر کی قیادت میں آج یہاں جوائنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ( جے ڈی سی ) نوئیڈا سپیشل اِکنامک زون ( این ایس اِی زیڈ) سریندر ملک اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔جوائنٹ کمشنر نے دوران بات چیت جموںوکشمیر میں آئی ٹی ، آئی ٹی اِی ایس ، ہینڈی کرافٹس ،جیولری ، فوڈ پروسسنگ اور فارما شعبوں کے لئے ایک پرائیویٹ ایس اِی زیڈ تیار کرنے کا خیال تجویز کیا جو زیادہ تر برآمدات میں ہیں ۔ اُنہوں نے جے کے ٹی پی او کے وفد کو یقین دِلایا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں ایس اِی زیڈ کے قیام کے لئے پرائیویٹ پلیئرز کے مفادات کا جائزہ لیں گے۔اِس موقعہ پر جے کے ٹی پی او کے وفد نے این ایس اِی زیڈ اَفسران کو بتایا کہ وہ این ایس اِی زیڈ کے ساتھ ایک ورچیول میٹنگ کا اِنعقاد کریں گے تاکہ خطے میں ایس اِی زیڈ ہونے کے لئے جموںوکشمیر کی طاقتوں کو پیش کیا جاسکے۔این ایس اِی زیڈ تقریباً 310 ایکڑ پر محیط جدید ترین سہولیت ہے جس میں آئی ٹی، آئی ٹی اِی ایس ، الیکٹرانِکس ، جیمز اینڈ جیولری ، ایرو اسپیس مینو فیکچررز، پیکیجنگ اِنڈسٹریز وغیرہ کے تقریباً 210 یونٹ ہیں اور یہ ہندوستان کے سب سے بڑے ایس اِی زیڈ مین سے ایک ہے۔ ایس اِی زیڈ میں عام طور پر فری ٹریڈزونز، ایکسپورٹ پروسیس زونز ، فری پورٹس اور سٹیٹ اور مرکزی حکومتوں کو بہت سے دوسرے فوائد شامل ہوتے ہیں جس سے مینو فیکچرروں کوبہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے جو جموں وکشمیرسے اَپنی مصنوعات برآمد کر رہے ہیں۔اِس موقعہ پر جے کے ٹی پی او کے وفد نے نیوکرافٹ گلوبل پرائیویٹ لمٹیڈ اور نِٹ پرو اِنٹرنیشنل کے یونٹوں کا بھی دورہ کیا جو این ایس اِی زیڈ میںمصنوعات تیار کر رہے ہیں۔بعد میں میں منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او خالد جہانگیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ( ڈی ڈی جی) ٹریڈ پروموشن کونسل آف اِنڈیا( ٹی پی سی آئی) سندیپ داس سے بھی ملاقات کی تاکہ جموںمیں اگست میں منعقد ہونے والی آئندہ سیل ۔بائیر میٹ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ اِس اہم میٹنگ کا مقصد خطے کے لئے تجارتی مواقع کو بڑھانا اور جموںوکشمیر کی برآمدی صلاحتیوں کو مضبوط بنانا تھا۔ خالد جہانگیر نے گفتگو کے دوران آنے والے بی ایس ایم میں جموںوکشمیرکی نمائندگی کرنے والے برآمد کنندگان کے لئے پیشگی اورینٹیشن سیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا ہ یہ سیشن برآمد کنندگان کو برآمدات میں شامل مختلف تکنیکی خصوصیات بشمول لاجسٹکس ، فائنانسنگ ، سیمپلنگ ، اِنشورنس اور دیگر متعلقہ پہلوئوں کی جامع تفہیم حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ برآمد کنند گان کو ضروری معلومات سے بااِختیار بنا کر اورجے کے ٹی پی او کا مقصد ایونٹ کے دوران بغیر کسی رُکاوٹ کے تجارتی تعاملات کو آسان بنانا ہے۔میٹنگ میں ایونٹ میں شامل تمام شراکت داروں کے کردار اور ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا گیا ۔ یہ میٹرکس تمام فریقوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی اور تعاون کو یقینی بنائے گا جس سے بی ایس ایم آسانی سے اور نتیجہ خیز طریقے سے چل سکے گا۔مزید برآں، میٹنگ میں ممکنہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کو متحرک کرنے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور اُنہیں ایونٹ میں شرکت کے لئے راغب کیا گیا ۔ بی ایس ایم خریداروں کو جموںوکشمیر کے برآمد کنند گان کی طرف سے پیش کردہ مصنوعات کی متنوع رینج کو تلاش کرنے کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اِس طرح نئی تجارتی شراکت داری کو فروغ ملے گا۔وفد اور ٹی پی سی آئی نے متعلقہ شراکت داروں کو آن بورڈ کرنے کے عمل کو بھی حتمی شکل دی جو بی ایس ایم کے دوران معلوماتی سیشنوں میں شرکت کریں گے ۔ یہ سیشنز بین الاقوامی تجارت کی پیچید گیوں کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کریں گے اور برآمد کنند گان ، خریداروں اور دیگر اہم پلیئرز کے درمیان بات چیت اور علم کے اِشتراک کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔