جے کے ٹی پی او نے یو پی آئی ٹی اِی ایکس 2024ء میں حصہ لیا

0
0

جموں وکشمیر کے مقامی کاریگروں کی غیر معمولی دستکاری کی نمائش کی
لازوال ڈیسک

جموں؍جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) ایک بار پھر لکھنؤ میں منعقدہ پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) کے زیر اہتمام اُتر پردیش اِنٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپو (یو پی آئی ٹی ای ایکس) 2024 میں توجہ کا مرکز بنا۔ یہ ایونٹ مسلسل ہمارے مقامی اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور مقامی کاریگروں کی غیر معمولی دستکاری کی نمائش کرتا ہے جس سے حاضرین پر دیرپا اَثر پڑتا ہے۔جے کے ٹی پی او نے جموں و کشمیر کے 20 نمائش کنندگان نے شرکت کی جن میں2 خواتین کاروباریوںاَفراد بھی شامل تھیں، مستند مقامی دستکاری کا مظاہرہ کیا۔ ہمارا پویلین خریداروں اور مقامی گاہکوں کے لئے ایک مرکزی کشش کے طور پر اُبھرا۔ یو پی آئی ٹی ای ایکس 2024 میں ہندوستان کے مختلف حصوں، پڑوسی علاقوں اور بیرون ملک سے تین لاکھ سے زیادہ وِزیٹروں نے شرکت کی۔جے کے ٹی پی او کے سٹالوں نے بالخصوص اونی کپڑوں اور خشک میوہ جات کی فروخت کے لئے توجہ حاصل کی۔ وِزیٹروںنے کشمیر کے پیچیدہ کڑھائی والے ملبوسات کی تعریف کی اور نمائش کنندگان نے تقریب کے دوران ملنے والے زبردست ردِّعمل پر خوشی اور اَطمینان کا اِظہار کیا۔یو پی آئی ٹی ای ایکس 2024 ء میں ملک بھر سے زائد اَز 300 نمائش کنندگان نے شرکت کی جس میں مختلف ہندوستانی ریاستوں کی مصنوعات پیش کی گئیں اور چار بین الاقوامی شرکأ نے شرکت کی۔ پانچ روزہ پروگرام کے دوران تقریبا 1.25 لاکھ اَفراد نے دورہ کیا اورکاروباری تجاویز سے متعلق تبادلہ خیال میں حصہ لیا جس کی مالیت300کروڑ روپے تھی۔چیف سیکرٹری اور حکومت اُترپردیشن کے کئی وزراء نے جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے سٹالوں کو کئی دورے کئے۔ میلے میں آرگنائزیشن کی پرزنٹیشن جس میں ہاتھ سے تیار کردہ اشیاء اور روایتی خصوصیات کی متنوع رینج موجود تھی۔پُرکشش مقامات میں پشمینہ شال، کانی اور سوزنی کپڑے اورسٹولز، خشک میوہ جات اور کشمیری قہوہ، عالمی شہرت یافتہ کشمیری زعفران، فیرن اور ہاتھ سے کڑھائی والے ملبوسات جن میں پیچیدہ کشمیری نمونے شامل تھے۔جے کے ٹی پی او کے سٹالز پر آنے والوں کو نہ صرف ان شاندار پراڈکٹس کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا بلکہ وہ خود بھی کاریگروں کے ساتھ مشغول رہے۔ ہر تخلیق کے پیچھے کی کہانیاں اور کاریگروں کی لگن کو جوش و خروش کے ساتھ شیئر کیا گیا، جس سے حاضرین کے لیے ایک منفرد اور عمیق تجربہ پیدا ہوا۔جے کے ٹی پی او کی ٹیم نے پُرجوش ردِّعمل کے لئے تعریف کی۔اِس نمائش نے بی ٹو بی اور بی ٹو سی دونوں پلیٹ فارم کے طورپر خدمات اَنجام دیتے ہوئے ثقافتوں کو ملانے اور مقامی کاریگروں کو وسیع تر سامعین سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا، اس طرح خطے کی ہنرمند اَفرادی قوت کی معاشی ترقی اور بااِختیاری میں مدد ملی۔یو پی آئی ٹی ای ایکس 2024 ء میں جے کے ٹی پی او کی شرکت غیر معمولی طور پر نتیجہ خیز رہی جس نے جموں و کشمیر کے بے پناہ ورثے اور ثقافتی تنوع کو فروغ دینے اور تحفظ کے لئے اُن کے عزم کو اُجاگر کیا۔ مقامی کاریگروں، اُبھرتے ہوئے نوجوان کاروباری اَفراد، سٹارٹ اَپس اور کاروباروں کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے لئے جے کے ٹی پی او کی مسلسل کوششیں ان کے عزم کا واضح ثبوت ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا