جے کے بی جے پی ایس ٹی مورچہ نے اترسو اننت ناگ میں عوامی کنونشن کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍جے کے بی جے پی ایس ٹی مورچہ کے ریاستی صدر چودھری روشن حسین نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اترسو علاقے کا دورہ کیا اور عوامی کنونشن پروگرام کا انعقاد کیا۔قبائلی علاقے کے لوگوں نے قائد کا استقبال کیا۔اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر اننت ناگ نذیر احمدغنی، حلقہ انچارج کوکر ناگ عمران رسول شیخ، ضلع صدر ایس ٹی مورچہ ابرار احمد خان، ضلع پبلسٹی سکریٹری مشتاق احمد دیگر موجود تھے۔اس کنونشن کے دوران علاقے کے لوگوں نے مختلف مسائل اٹھائے، روشن حسین نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور غریبوں کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ایس ٹی مورچہ کے ریاستی صدر چودھری روشن حسین کی موجودگی میں نئے چہرے بھی بی جے پی میں شامل ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا