اکرم ملک
بھلیسہجے کے ای ڈی ائی ڈوڈہ کی جانب سے بھلیسہ کے مختلف مقامات جن میں ملکپورہ بھٹیاس چلی میں بیداری کیمپ منعقد کئے گئے۔اس موقع پر بھلیسہ کے مختلف مقامات پر مقامی لوگوں نے بیداری کیمپ میں اچھی خاصی تعداد میں شمولیت کی اور اس دوران گوہر نظیر ڈسٹرکٹ نوڈل افسر ڈوڈہ اور وسیم احمد اسسٹنٹ فیکلٹی جے کے ائی ڈی ائی ڈوڈہ نے عام لوگوں کو گورنمنٹ سکیموں کے بارے میں بہترین طریقے سے جنکاری دی۔انہوں نے بےروزگار نوجوانوں کو گورنمنٹ کی جانب سے بہت ساری سکیموں کے بارے میں تفصیلی طور آگاہ کیا اور انہیں اپنے دم پر کھڑا ہونے کے لیے پورا پورا تعاون کی یقین دہانی دی۔اس موقع پر سماجی کارکن ماجد ملک نے افسران کو کیمپ کے دوران اپنے پورا پورا تعاون فراہم کیا اور انے والے وقت میں مزید بیداری کیمپ کرانے کے لیے گزارش کی۔آخر پر کیمپ میں آئے ہوئے معززین و نوجوان لوگوں نے جے کے ای ڈئی آئی افسران ڈوڈہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس کام کی خوب سرہانہ کی aاور ان سے آیندہ بھی بہت ساری امیدیں وابستہ رکھی۔