جے کے این سی قائدین نے سی بی ایس ای کے طلباء کو نوازا

0
0

ایسے بچے، جو قوم کا مستقبل ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے :انکش ابرول
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایک سادہ لیکن متاثر کن تقریب میں، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے 10ویں اور 12ویں کلاس کے سی بی ایس ای طلباء کو ان امتحانات میں شاندار کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر طلباء کو ماتا کی تصاویر اور چونریز سے نوازا گیا جس میں 12 ویں جماعت میں 96.5 فیصد نمبروں کے ساتھ اشویکا کیرنی، 10 ویں جماعت میں 86.5 فیصد نمبروں کے ساتھ وہبھے شرما اور 12 ویں جماعت میں 82 فیصد نمبروں کے ساتھ کرشن شرما شامل ہیں۔ان ہونہار طلباء نے اپنے اسکول اور والدین کا نام روش کیا ہے ۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جموں کے صوبائی جوائنٹ سکریٹری، انکش ابرول نے کہا کہ ایسے بچے، جو قوم کا مستقبل ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کے کیریئر میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔وہیںزونل سکریٹری اور کوآرڈینیٹر جموں ڈسٹرکٹ اربن، ڈاکٹر وکاس شرما نے بھی ہونہار طلبہ کے لیے اس طرح کے اعزازی پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بات کی کیونکہ اس سے ان کی خود اعتمادی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تاکہ وہ اپنے کیریئر کو حاصل کرنے کی کوشش میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا