جے کے ایس ایس نوکریوں کے خواہشمند

0
0

اْمیدواروں کے مسئلہ میں ایل جی مداخلت کریں:ڈاکٹر روہت گپتا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی صوبائی سیکریٹری اور ضلع صدر جموں اربن ڈاکٹر گپتا نے جے کے ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کر رہے نوجوانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ موصولہ پریس بیان میں ڈاکٹر گپتا نے کہاکہ جموں وکشمیر بھر سے خواہشمند اْمیدواراپنے جائز مطالبہ کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مظاہرین کے مطالبات متعلق وضاحت کرے۔انہوں نے کہاکہ پر امن مظاہرین پر پولیس کے ذریعے طاقت کا استعمال غیر منصفانہ ہے۔ اْمیدوار اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے تھے اور اْن کے مطالبہ کو تسلیم کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جے کے ایس ایس بی کی طرف سے مختلف سلیکشن عمل گھوٹالوں میں تبدیل ہوگئے ہیں جس سے نوجوانوں کا مستقبل غیر یقینی بن گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ Aptechکمپنی کو امتحانات منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کیونکہ اْس پر سے نوجوانوں کا اعتماد اْٹھ چکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا