اگر لوگ سمجھداری سے بجلی کا استعمال کریں اور استعمال کے مطابق ادائیگی کریں تو بجلی کی زیادہ کٹوتی نہیں ہوگی:وکاس کنڈل
لازوال ڈیسک
جموں جموںپاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی ڈی سی ایل) نے گرمی کے عروج کے موسم میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے کامیابی کے ساتھ اضافی 2000 لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی ہے۔ اس سے بجلی کی کل سپلائی 14000 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی 12000 لاکھ یونٹس کی سپلائی کے مقابلے میں 16.71 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔
تاہم ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل، وکاس کنڈل کے مطابق ’ہم جموں کے لوگوں کو ہموار اور بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری ٹیم نے ٹرانسفارمر کی مرمت کے وقت کو کم کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے، اور ہم اضافی بجلی فراہم کرنے کے لیے آر ڈی ایس ایس کے تحت اپنے بنیادی ڈھانچے کو بڑھا رہے ہیں۔ وہیںکنڈل نے مزید کہاکہ ہم گرمی کے مہینوں میں قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، اور ہم رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے سمجھداری سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی اضافی فراہمی جے پی ڈی سی ایل کے مختلف ونگز کے درمیان ہم آہنگی کا نتیجہ ہے، اور ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔
واضح رہے جے پی ڈی سی ایل کی کوششوں کے نتیجے میں بجلی کی بندش میں نمایاں کمی آئی ہے۔وہیں کارپوریشن جموں کے لوگوں کو قابل اعتماد اور معیاری بجلی فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔تاہم گرمیوں کے موسم میں گھروں اور کاروباری اداروں میں بجلی کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر کولنگ ایپلائینسز جیسے ایئر کنڈیشنر، ایئر کولر وغیرہ کی ضرورت کی وجہ سے ہے اور جے پی ڈی سی ایل اس سلسلے میں اپنی انتھک محنت کر رہا ہے۔
ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل وکاس کنڈل کے مطابق گرمیوں کے عروج میں جے پی ڈی سی ایل کو جن دو اہم مسائل کا سامنا ہے وہ خام گیجٹس کا استعمال ہیںاور ہم چاہتے ہیں کہ صارفین تعاون کریں تاکہ ہم اپنی بہترین سروس دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ سمجھداری سے بجلی کا استعمال کریں اور استعمال کے مطابق ادائیگی کریں تو بجلی کی زیادہ کٹوتی نہیں ہوگی۔
مزید برآں، ایگزیکٹو انجینئر الیکٹرک ڈویڑن- پریڈ نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ 65000 صارفین اور تقریباً 2373 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کو پورا کرتے ہیں، ان ڈی ٹیز کے نقصان کی اوسط شرح ایک دن میں ایک یا دو ہے اور انہیں آٹھ گھنٹے کے اندر تبدیل کر دیا جاتا ہے۔