جے پور میں جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کی میٹنگ اختتام پذیر

0
0

جے پور، ْْجی 20 تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کی دو روزہ میٹنگ تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن پر دس اہم اصول طے کرنے، مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کے لیے معلومات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے جے پور کال فار ایکشن جاری کرنے سمیت کئی اہم فیصلوں کے ساتھ جمعہ کو راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اختتام پذیر ہوئی۔
اس میٹنگ کی قیادت کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کی۔ انہوں نے جی 20 ممبران، مدعو ممالک اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، یواین سی ٹی اے ڈی، مرکز برائے بین الاقوامی تجارت اوراوای سی ڈی سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے وزارتی وفود اور نمائندوں کا تبادلہ خیال میں ان کی وابستگی اور تعاون کے لئے خیر مقدم کیا اوران کی تعریف کی۔
ہندوستان کی صدارت میں جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری کی وزارتی سطح پانچ ٹھوس اورکارروائی پر مبنی ڈیلیوریبلز پر ایک بے مثال اتفاق رائے تک پہنچی جنہیں جے پور میں منعقدہ تجارتی وزارتی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز میں اپنایا گیا ہے۔
تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹائزیشن پر اعلیٰ سطحی اصولوں کو اپنانا ہے جس میں جی20 وزراء نے 10 وسیع اصول وضع کیے ہیں جو کاغذ کے بغیر تجارت کی مؤثر منتقلی کے مختلف جہتوں کا وسیع پیمانے پر احاطہ کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا