جے سی پی کے زیر اہتمام مفت فزیوتھراپی کیمپ کا انعقاد

0
0

ڈاکٹروں اور کالج کے طلباء پر مشتمل ٹیم نے 35 مریضوں کا معائنہ اور ان کا علاج کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں شہر کے آس پاس کے دیہی علاقوں میں پٹھوں کی مختلف بیماریوں کے مریضوں کی اسکریننگ اور علاج کرنے کی کوشش میں، جے سی پی نے گاؤں ناردنی میں ایک مفت فزیوتھراپی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر گگندیپ سنگھ، ڈاکٹر پرینکا، راکیش بھاٹیہ، اور کالج کے طلباء پر مشتمل ٹیم نے تقریباً 35 مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کا علاج کیا جو پٹھوں کے مختلف مسائل میں مبتلا تھے۔اس تقریب میں آرتھوپیڈک مسائل کی روک تھام اور دیکھ بھال کے بارے میں ایک بیداری لیکچر بھی پیش کیا گیا، جو ڈاکٹر گگندیپ سنگھ نے دیا، جس کا مقصد گاؤں کے رہائشیوں کو آگاہ کرنا تھا۔وہیںکالج کے پرنسپل ڈاکٹر نویندرپال سنگھ نے کیمپ کے انعقاد اور کمیونٹی کی خدمت میں فیکلٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کالج انتظامیہ بالخصوص سمن شرما کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون اور حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کے قابل قدر اقدامات کی سہولت فراہم کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا