جے اینڈ کے او بی سی مہا سبھا کا ایک وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر او بی سی مہاسبھا کے چیئرمین کستوری لال بسوترا کی قیادت میں سبھا کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔بی ایل چودھری ، جی ایچ ایس گجری ، محمد شبیر ، ایم ایل پوار ، سائن داس اور وشال چودھری پر مشتمل اِس وفد نے دیگر پسماندہ طبقوں کی فلاحی و بہبود ، روز گار اور او بی سیز کے لئے ریزرویشن سے متعلق کئی دیگر معاملا ت پر لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے بیک کلاسز کمیشن ایکٹ 1995 /ایکٹ 1997 کی بحالی کا مطالبہ بھی ایل جی کی نوٹس میں لایا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا ۔اُنہوںنے وفد سے تلقین کی کہ وہ دیگر پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا