جے ایم پبلک اسکول اجوٹ میں عالمی ریڈ کراس ڈے منایا گیا

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍8 مئی کو پوری دنیا میں عالمی ریڈ کراس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کو عالم امن وہمدردی کے طور پر ہر جگہ مختلف اداروں میں منایا جاتا ہے اس موقع پر ہمدردی احساس اور اس راہ میں جان دینے والے جانثاروں کو بھی یاد کیا جاتا ہے وہیں پوری دنیا کی طرح ہمارے ملک میں اور ہر جگہ اس پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں معاشرہ کے معذوراور اچانک برپا ہونے والے طوفانوں کی تباہی سے متاثرین کو امداد واعانت کی جاتی ہے اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کو اس کاز کے سرانجام دینے کی آگہی فراہم کرنے کی غرض سے جے ایم پبلک اسکول اجوٹ پونچھ میں بھی اس دن کے منانے کے مناسبت سے طلبہ و عملہ نے اظہار یکجہتی و اظہار ہمدردی کو اپنانے کی وکالت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا