جی ڈی سی کٹھوعہ نے کالج میںمختلف مقامات پر وال پینٹنگ اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍میری مٹی میرا دیش ملک گیر مہم کے تحت، این ایس ایس یونٹس جی ڈی سی کٹھوعہ نے آج کالج کے احاطے میں مختلف مقامات پر وال پینٹنگ اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب 9 اگست سے 15 اگست تک این ایس ایس یونٹس کی طرف سے شروع کی جانے والی سرگرمیوں کے تسلسل میں منعقد کی گئی تھی۔ آج کے انچارج پرنسپل پروفیسر راج کرن شرما نے سینئر ترین فیکلٹی ممبران کے ساتھ این ایس ایس پارک کا دورہ کیا اور وہاں کچھ پودے لگائے، انہوں نے کالج کی دیواروں پر پینٹنگز بنا کر کالج کی دیواروں کو خوبصورت بنانے کے لیے این ایس ایس کے رضاکاروں کی تعریف بھی کی اور اس مہم میں 50 سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پرسایہ دار درخت، طبی لحاظ سے اہم درخت، پھل دار درخت وغیرہ لگائے۔ وہیںرضاکاروں نے کالج کی دیواروں پر پینٹنگز بنائیں جو ’میری ماں میرا دیش‘ اور ہر گھر ترنگا مہم کے پیغامات کی عکاسی کرتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا