جی ڈی سی کنجوانی نے ایڈز کے عالمی دن پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

ایچ آئی وی انفیکشن فی الحال لاعلاج ہے لیکن اچھے معیار کی تعلیم اور آگاہی سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے:ڈاکٹر رویندر کمار ٹِکو
لازوال ڈیسک
جموںْْ// ریڈ کراس یونٹ گورنمنٹ ڈگری کالج کنجوانی نے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیں اس پروگرام کا مقصد طالب علموں کو ایچ آئی وی انفیکشن کے بارے میں آگاہی دینا، بیداری پیدا کرنا اور بیماری کے بارے میں مزید کھلے پن پیدا کرنا اور کمیونٹیز کو مزید معاون بنانا تھا۔وہیںتقریب کی خاص بات کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رویندر کمار ٹِکو کا بصیرت انگیز صدارتی خطاب تھا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلباء میں ایڈز کے بارے میں آگاہی کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ایچ آئی وی انفیکشن فی الحال لاعلاج ہے لیکن اچھے معیار کی تعلیم اور آگاہی سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر آرتی پنڈوہ گپتا ایچ او ڈی فزکس نے اپنے لیکچر میں ایڈز انفیکشن کے بارے میں بیداری کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ خاموشی کو توڑا جائے، بدنما داغ کو ٹال دیا جائے، اور ہمدردی سے نمٹا جائے۔ وہیںڈاکٹر رامنک کور ایچ او ڈی زولوجی نے ایڈز سے آگاہی کے بارے میں ایک بہت ہی معلوماتی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہمارا فرض ہے کہ ہم ایچ آئی وی کے بارے میں آگاہی پھیلائیں اور نسل انسانی کو اس بیماری سے متاثر ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ دنیا بھر میں ایڈز کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی انتہائی ضروری ہے کیونکہ ایچ آئی وی اب بھی معاشرے میں موجود ہے۔دریں اثنا، کالج کے طلباء نے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا، پوسٹرز، تقاریر آویزاں کیں اور ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں ایک فکر انگیز خاکہ پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا