شیراز چوہدری
راجوری؍؍رینج پولیس ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس راجوری کے زیراہتمام پولیس نے گورنمنٹ ڈگری کالج کالاکوٹ میں ’منشیات سے آگاہی‘ پروگرام کا انعقاد کیا تقریب میں شریک دیگر افراد میں انچارج پرنسپل جی ڈی سی کالاکوٹ اسسٹنٹ پروفیسر خالدہ پروین ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ ایم آر گری اسسٹنٹ کمانڈ سی آر پی ایف 72 بی این جتیندر کمار اسسٹنٹ۔ پروفیسر پرینکا کماری اسسٹنٹ پروفیسر نفیسہ مشتاق اسسٹنٹ پروفیسر سپنا دیوی ڈاکٹر جی ایچ نبی اسسٹنٹ پروفیسر ہلال احمد پی ٹی آئی سنجے ٹھاکر ایس ایچ او پولیس تھانہ کالاکوٹ دانش مقبول ڈار پی ایس آئی انیس چودھری اور طلباء کی بڑی تعداد ومجود تھی۔کالج کے انچارج پرنسپل نے کالج میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کے انعقاد پر ایڈیشنل ایس پی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں اس قسم کی تقریبات اور مباحثے باقاعدگی سے منعقد کروانا چاہیں گے تاکہ طلباء کو آگاہ کیا جا سکے کہ جو ہمارے مستقبل کا ضامن ہیں ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ نے طلباء سے منشیات کے استعمال اور اس سے نکلنے کے راستے کے بارے میں بات کرتے ہوئے طلباء کو منشیات کے استعمال کا تصور منشیات کی مختلف اقسام بین الاقوامی قومی ریاستی اور ضلعی سطح پر منظر نامے کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال نے انسانی زندگیوں کو ہر پہلو سے متاثر کیا ہے انہوں نے راجوری پولیس کی طرف سے منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے اور منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کے انعقاد میں راجوری پولیس کے تعاون کے لئے منعقدہ تقریب کا حصہ بننے کے لئے شرکاء کو سراہا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بہتری کے لیے جموں و کشمیر پولیس ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے اور طلباء اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ علاقے میں منشیات کی سپلائی سے متعلق ایسی تمام معلومات شیئر کریں تاکہ پولیس تیزی سے کارروائی کر سکے انہوں نے شرکائ سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے میں منشیات کے عادی افراد کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کی بہتر طریقے سے کونسلنگ کی جاسکے طلبائ اور دیگر شرکائ نے کالج کے احاطے میں منشیات کے استعمال کے خلاف ہورڈنگز/پوسٹرز آویزاں کیے اور معاشرے اور قوم کے مفاد میں اس لعنت کے خلاف کام کرنے کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا۔