جی ڈی سی کارگل نے ہندوستان میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر سیمینار کی میزبانی کی

0
0

لازوال ڈیسک
کرگل؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج کرگل کی سیمینار ڈیبیٹ اینڈ کلچر کمیٹی نے آج یہاں "ہندوستان میں تین نئے فوجداری قوانین کا نفاذ” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔وہیں پروگرام کی میزبانی طائرہ بانو، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ انگریزی نے کی۔جبکہ اس سیمینار کا مقصد طلباء اور فیکلٹی کو 01 جولائی 2024 سے ملک بھر میں نافذ ہونے والی حالیہ قانونی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان سے مشغول کرنا تھا۔وہیں تقریب کا آغاز پدما وانگچک، انچارج پرنسپل، شعبہ زولوجی، جی ڈی سی کرگل کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔
ان کے خطاب نے نئے قوانین کو سمجھنے اور ان کے نفاذ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔سیمینار میں معزز مہمان مقررین شامل تھے جن میں کاچو منظور علی خان (سینئر ایڈووکیٹ) پیبل وکیل ڈی ایل ایس اے کرگل اور سید مہدی آغا (ڈپٹی چیف ڈیفنس کونسل) کرگل تھے۔کاچو منظور خان نے سیکشن 2، 22، 109، 193، اور 302 کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق سے متعلق قوانین، متاثرہ معاوضہ سکیم، شواہد ایکٹ، اور زیرو ایف آئی آر کے تصور سمیت کئی اہم حصوں پر گہرائی سے معلومات فراہم کیں۔ سید مہدی آغا ایک انٹرایکٹو سیشن میں مصروف رہے جہاں انہوں نے ایک جاندار اور معلوماتی مکالمے کو فروغ دیتے ہوئے فیکلٹی اور طلباء کے مختلف سوالات کا جواب دیا۔وہیں پروگرام کا اختتام تھن لیس چنڈول، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ کامرس کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا