جی ڈی سی ڈوڈہ نے ایڈز کا عالمی دن منایا

0
0

ڈاکٹر وحید خاوربلوان نے مختلف اسباب، خرافات اور احتیاطی تدابیر کو مظاہرہی انداز میں پیش کیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ریڈ ربن کلب جی ڈی سی ڈوڈہ نے جے اینڈ کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے تعاون سے ورلڈ ایڈز ڈے منایا۔وہیں جی ڈی سی ڈوڈہ کے ریڈ ربن کلب نے جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے اشتراک سے عالمی یوم ایڈز کے موقع پر ایک تفصیلی لیکچر کے ساتھ ایک شاندار ایکسٹیمپور سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ واضح رہے اس پورے پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال کی مجموعی سرپرستی میں کیا گیا۔ اس تقریب کے ریسورس پرسن ڈاکٹر وحید خاور بلوان، اسسٹنٹ پروفیسر جی ڈی سی ڈوڈہ تھے۔ وہیںڈاکٹر بلوان نے اپنے لیکچر میں مختلف اسباب، خرافات اور احتیاطی تدابیر کو مظاہرہی انداز میں پیش کیا، ڈاکٹر بلوان نے طلباء کے ساتھ اپنے انٹرایکٹو سیشن میں بھی نوجوانوں کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ جاہلوں اور ناخواندہ عوام کو اس لعنت سے متعلق مختلف غلط فہمیوں سے آگاہ کریں۔دریںا ثناء ایکسٹیمپور سیشنز میں مختلف سمسٹروں کے طلباء نے ایک منٹ کی مدت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ واضح رہے اس پورے پروگرام کی کمپیئرنگ پروفیسر ستیش کمار، نوڈل آفیسر ریڈ ربن کلب اور ایچ او ڈی اردو نے کی۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران بشمول ڈاکٹر جمشید احمد،ڈاکٹر میر مسعود،پروفیسر زین العابدین ،ڈاکٹر اختر حسین، ڈاکٹر جگموہن شرما، پروفیسر امیت کمارو دیگرانموجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا