ایس کے تعاون سے ایروبک مشقوں پر سیشن کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
جموں//جی ڈی سی پورمنڈل کے کالج کیمپس میں ‘منشیات سے پاک صحت مند طرز زندگی’ کو فروغ دینے کیلئے این ایم بی اے کمیٹی نے این ایس ایس کے تعاون سے ایروبک مشقوں پر سیشن کا اہتمام کیا۔وہیںکالج کیمپس میں ‘منشیات سے پاک صحت مند طرز زندگی’ کو فروغ دینے کیلئے اس تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔وہیں اس دوارن کالج کے طلباء کو سرگرمی میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔ جبکہ یہ مشقیںان کے طرز زندگی میں تناؤ سے پاک ماحول کو برقرار رکھنے میں ان کی مدد کریں گی۔ سب سے نمایاں طور پر یہ طلباء کو ذہنی طور پر تندرست بنانے اور منشیات کی لت سے دور رہنے میں فائدہ مند ثابت ہونگی ۔وہیںکشیدگی اور متعلقہ حالات سے بھی طلباء کو نکلنے سے مددگار رہے گی۔اس دوارن پروفیسر لکشمی سوہن، کنوینر این ایم بی ایے نے فوائد کے بارے میں ایک مختصر تعارف پیش کیا۔ان مشغول سرگرمیوں میں سے کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) راج شری دھر نے این ایم بی اے کمیٹی کی کاوشوں کی تعریف کی۔اور اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی آگے بھی امید ظاہر کی ۔