جی ڈی سی پلوڑہ نے روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا

0
0

موٹر سائیکل سواروں اور کار ڈرائیوروں میں روڈ سیفٹی قوانین کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جی ڈی سی پلوڑہ کی این سی سی یونٹس (2 جموں و کشمیر بوائز اور 2 جموں و کشمیر گرلز بٹالین ) نے روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔واضح رہے یہ تقریب کالج کے ایک ماہ تک چلنے والے روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کا حصہ تھی۔اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔اس پروگرام کے تحت 2جموں و کشمیر کیبرلز اینڈ بوائز کے این سی سی کیڈٹس نے موٹر سائیکل سواروں اور کار ڈرائیوروں میں روڈ سیفٹی قوانین کے پمفلٹ تقسیم کئے۔وہیں کیڈٹس نے مقامی عوام کو سوار اور پویلین کے لئے ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا اور سب کو مشورہ دیا۔واضح رہے اس پورے پروگرام کا اہتمام پروفیسر (لیفٹیننٹ) ارون شرما نے پروفیسر ڈاکٹر آشو وششت پرنسپل جی ڈی سی پلوڑہ اور کرنل آر ایس جسروٹیا، ایس ایم بٹالین کمانڈر2 جموں و کشمیر بٹالینزکی قابل رہنمائی میں کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا