طلباء نے جوش و خروش سے مقابلے میں حصہ لیا اورمعنی خیز پوسٹرز بنائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی پلوڑہ کے ریڈ ربن کلب نے کالج پرنسپل ڈاکٹر آشو وششت کی رہنمائی میں سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر ایک ہفتہ طویل جشن منانے کے لیے ایک پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا، جس کا عنوان "ساری طاقت آپ کے اندر ہے”تھا۔اس پروگرام کا اہتمام پروفیسر مونی مہرا، نوڈل آفیسر ریڈ ربن کلب نے کیا تھا۔ وہیںطلباء نے جوش و خروش سے مقابلے میں حصہ لیا اور بہت معنی خیز پوسٹرز بنائے۔ تاہم تمام 25 شرکاء میں سے سمرن جیت نے پہلی پوزیشن حاصل کی، پریتی چب نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور دیویا کپتا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔