جمبو زولوجیکل پارک کے ماحولیاتی سفر کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈگری کالج پرمنڈل نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راج شری دھر کی سرپرستی میں عالمی یوم جنگلی حیات، 2024 کے موقع پر نگروٹہ کے جمبو چڑیا گھر میں طلباء کے لیے ماحولیاتی سفر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر شاہیمہ اختر (ایچ او ڈی، ای وی ایس) کے ہمراہ تیس طلباء نے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔وہیں دورے کے دوران، طلباء کو جموں وکشمیرکی جنگلی حیات اور خطرے سے دوچار پرجاتیوں کے تحفظ میں چڑیا گھر جیسے محفوظ علاقوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس دوران طلباء نے مختلف جانوروں کی تصویریں بھی کھینچیں۔واضح رہے جانوروں کو حقیقی زندگی میں دیکھ کر، طلباء جانداروں کے تئیں ہمدردی پیدا کرتے ہیں اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار زندگی کے طریقوں کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر، طالب علموں کے لیے ایسے امیر حیاتیاتی تنوع والی جگہ کا دورہ کرنا ایک بہترین سیکھنے کا تجربہ تھا۔