جی ڈی سی پرمنڈل میں تعلیمی سیشن 2024-25 سے بیچلر آف کامرس (بی کام) پروگرام متعارف

0
0

کامرس سے متعلقہ شعبوں میں کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے لیے قابل داد اقدام
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں یونیورسٹی سے منسلک جی ڈی سی پرمنڈل تعلیمی سیشن 2024-25 سے کامرس میں بیچلر ڈگری متعارف کروا رہا ہے۔ اس قدم کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، الحاق شدہ یونیورسٹی، جموں یونیورسٹی نے کالج میں کامرس اسٹریم کے آغاز کو یقینی بنانے کے لیے کالج کی سہولیات اور تعلیمی معیارات کا مکمل معائنہ کیا۔ دریں اثناء ڈائریکٹر سی ڈی سی پروفیسر راجیو رتن کی سربراہی میں یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے 22 مئی 2024 کو جی ڈی سی پرمنڈل کا دورہ کیا اور کالج کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔اس دوران انفراسٹرکچر، فیکلٹی کی طاقت اور انتظامی صلاحیتوں کامعائنہ کیا گیا۔وہیںٹیم نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راج شری دھر، ڈاکٹر جتندر کور شعبہ کامرس اور کالج کے دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ اس موضوع کے حوالے سے وسیع بات چیت کی۔تاہم معائنہ کے بعد، یونیورسٹی کے حکام نے آنے والے سیشن سے کامرس اسٹریم کے آغاز کے لیے اپنی رضامندی فراہم کی۔ واضح رہے یہ کامرس سے متعلقہ شعبوں میں کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے لیے نئے مواقع کھولتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا