جی ڈی سی وجے پور نے "تعلیم کا حق” پر لیکچر کا اہتمام کیا

0
0

تقریب میں پچاس سے زائد طلباء اور رضاکاروں نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
سانبہ //میرا آئین میرا فخر” کے پرچم تلے منعقد ہونے والے پروگراموں کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر، آج یہاں این ایس ایس کے اشتراک سے شعبہ سیاسیات نے "تعلیم کا حق” کے موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ وہیںیہاں گورنمنٹ ڈگری کالج وجئے پور میں منعقدہ تقریب میں پچاس سے زائد طلباء اور این ایس ایس کے رضاکاروں نے شرکت کی۔جبکہ اس دوران لیکچر پروفیسر ریتو بھگت، ایچ او ڈی ایجوکیشن نے دیا۔ انہوں نے طلباء کو ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 21(A) کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ "ریاست 6 سے 14 سال کی عمر کے تمام بچوں کو اس طریقے سے مفت تعلیم فراہم کرے گی جس طرح ریاست کا مطلب قانون کے ذریعہ وہ طے کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہمارا ہندوستانی آئین ایک دستاویز ہے جو سماجی انصاف کیلئے پرعزم جانا جاتا ہے۔ .انہوں نے مزید کہا کہ خواندگی مواقع کی برابری کی فراہمی کو حقیقت بنانے کیلئے سنگ بنیاد ہے۔ اس لیے ہندوستانی آئین نے تعلیم کو سماجی تبدیلی کے جوہر کے طور پر تسلیم کیا ہے، جیسا کہ اس کی تعلیم کے مخصوص آرٹیکل جیسے 21(A) سے ظاہر ہے۔وہیںکالج کی پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر وندنا گپتا نے کہا کہ معاشرے سے تعلیمی عدم مساوات کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ایک ایسا ذریعہ ہے جو انسان کی قسمت بدل سکتا ہے۔اس تقریب کو پروفیسر رینوکا کندن، لیکچرر پولیٹیکل سائنس نے کوآرڈینیٹ کیا اور ڈاکٹر نسیم چودھری، این ایس ایس پی او اور ڈاکٹر پرینکا گنجو، لیکچرر سوشیالوجی کے تعاون سے منعقد ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا