جی ڈی سی وجئے پور نے ڈیجیٹل ویک تقریبات کے موقع پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا

0
0

ڈیجیٹل ٹکنالوجی میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں
لازوال ڈیسک
سانبہ// گورنمنٹ ڈگری کالج وجئے پور نے آج یہاں ڈیجیٹل ہفتہ کی تقریبات 2023 کے موقع پر ایک دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔وہیںدن کا آغاز گگن دیپ سنگھ (کمپیوٹر ایپلی کیشنز کا محکمہ) کے ذریعہ ‘جموں و کشمیر (یو ٹی) کی حکومت کے ذریعہ فراہم کردہ ڈیجیٹل خدمات کا کردار’ کے عنوان پر ایک توسیعی لیکچر سے ہوا۔ اس کے بعد شرکاء کے لیے ایک ہینڈ آن ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء اور فیکلٹی شامل تھے جو سبھی اپنے ڈیجیٹل علم اور صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے خواہاں تھے۔ وہیںپریزنٹیشن نے شرکا ء کوڈیجیٹل ٹکنالوجی میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت اور کس طرح ڈیجیٹل کوششوں سے عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے کے بارے میں بصیرت انگیز معلومات فراہم کیں۔ورکشاپ کے دوسرے دن وال پینٹنگ ایونٹ کا مشاہدہ کیا گیا جس میں شرکاء کی فنکارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا جنہوں نے اپنی پینٹنگز کے ذریعے عام لوگوں کے فائدے کے لیے ڈیجیٹل اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔کچھ طلباء نے اعلیٰ تعلیم میں دستیاب ای-سروسز جیسے سمرتھ، اکیڈمک بینک آف کریڈٹس، آن لائن فیڈ بیک، اور بہت کچھ کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔اس پورے پروگرام کا اہتمام کالج کی پرنسپل ڈاکٹر وندنا گپتا کی رہنمائی میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے ڈیجیٹل اقدامات میں جموں و کشمیر کی حیثیت کو تسلیم کیا اور طلباء کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈیجیٹل ویک کے دوران منائے جانے والے مختلف آئی ٹی سے چلنے والے اقدامات اور آن لائن خدمات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا