سب کو ماہواری کی صفائی اور صحت مند رہنے کے بارے میں جاننا چاہیے:پروفیسر ہنس راج
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ، گورنمنٹ ڈگری کالج نیلی نالہ، ادھم پور نے لیو فار ادرس -بینگ ہیلپ فل فائونڈیشن(LFO-BHF) کے تعاون سے کالج کے پرنسپل پروفیسر ہنس راج کی رہنمائی میں’ صحت اور ماہواری کی صفائی‘ کے موضوع پر ایک بیداری لیکچر کا اہتمام کیا۔ وہیںکالج کی پرنسپل نے اس بات پر زور دیا کہ لیکچر کا مقصد طلباء اور عام لوگوں میں معاشرے کی خواتین کی صحت اور ماہواری کی صفائی کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماہواری ہر عورت کی زندگی کا حصہ ہے اور سب کو ماہواری کی صفائی اور صحت مند رہنے کے بارے میں جاننا چاہیے۔
تاہم پروگرام کا آغاز پروگرام کے کنوینر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سنیل تنوچ نے خیرمقدم کے ساتھ کیا۔اس لیکچر کا موضوع شرمیلے پن کو دور کرنا اور ماہواری کی صحت پر بحث کرنا تھا۔ وہیںپروگرام میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس تقریب کی مقرر محترمہ جیوتی نے طلباء سے بات چیت کی اور ماہواری کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی اور ذاتی حفظان صحت اور صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے پر توجہ دی۔ تاہم پروگرام کی آرگنائزنگ کمیٹی بشمول پروفیسر ریکھا شرما، پروفیسر شائستہ یاسمین، ڈاکٹر اختر حسین، ڈاکٹر ظہور احمد میر، ڈاکٹر مہیما بھگت، پردیپ کمار اور ڈاکٹر منتظر (پی ٹی آئی) نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔