لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت، ان کے حقوق، اور صنفی مساوات کو فروغ دینے پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
ادھمپورلڑکیوں کو بااختیار بنانے کے متعلقہ مسائل کے ساتھ گرل چائلڈ جنس تناسب کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے، جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پور نے2 اکتوبر سے 11 اکتوبر 2024 تک انٹرنیشنل گرل چائلڈ ویک 2024 منایا تاکہ ان کی طاقت، لچک اور صلاحیت کو مزید تقویت ملے۔ یہ پورا پروگرام کالج کی پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) سیما اروڑہ کی قابل رہنمائی میں منایا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت، ان کے حقوق، اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے بارے میں ان کے خیالات سے ہوا۔
https://www.gdcneelinallah.in/
اس موقع پرلڑکیوں کی بہتری کے لیے حکومت کی طرف سے نافذ کیے گئے متعدد اقدامات اور مہمات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیںمقررین نے کہاکہ سوکنیا سمردھی یوجنا، پوسٹ آفس ٹرم ڈپازٹ پلان، بالیکا سمردھی یوجنا وغیرہ جیسے منصوبے ایک بچی کے اعلیٰ تعلیم اور خوشحال کیریئر کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہیں۔ دریں اثناءپروگرام کی انچارج پروفیسر شائستہ یاسمین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ لڑکیوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہئے اور انہیں ہمارے معاشرے میں مجموعی طور پر قوم کی فلاح و بہبود کے تمام مواقع ملنے چاہئیں۔
اس موقع پر کالج میں متعدد سرگرمیاں چلائی گئیں، جیسے حلف برداری کی تقریب، بچوں کے جنسی استحصال پر "کومل” کے عنوان سے مختصر فلم کے ذریعے آگاہی۔ مستقبل کے لیے لڑکی کے وژن پر ایک پ ±رجوش اسکِٹ ڈرامہ کیا گیا، طلبہ کو صحت مند طرز زندگی کے لیے آگاہی کے لیے یوگا کی مشقیں بھی کی گئیں۔ وہیںبچیوں کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹر سازی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں مدیحہ میر، تنایا بوتھیال اور انامیکا شرما نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے پروفیسر شائستہ یاسمین پروگرام کی کنوینر تھیں جہاں ڈاکٹر سنیل تنوچ اور پروفیسر ریکھا شرما آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر تھے۔