جی ڈی سی مہان پور کے زیر اہتمام و کست بھارت وژن

0
0

2047کے تحت نوجوانوں کی آواز پر مباحثے کا انعقاد
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ//گورنمنٹ ڈگری کالج مہان پور کے این ایس ایس یونٹ نے آج یہاں وکست بھارت وژن 2047کے تحت نوجوانوں کی آواز پر ایک مباحثے کا اہتمام کیا۔وہیں اس تقریب کا انعقاد کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا سوڈان کی نگرانی میں کیا گیا۔ انہوں نے طلباء کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ خود کو www.mygov.in پر رجسٹر کریں اور وکست بھارت کے لیے اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔فکر انگیز سیشن میں کالج کے 40 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر اسٹاف ممبران میں موجود ڈاکٹر بلبندر سنگھ، پروفیسر روپالی، پروفیسر سمن، ڈاکٹر نشو، سوربھ دتہ، ڈاکٹر ہلال بھٹ، ڈاکٹر سردار بھٹی اور ڈاکٹر اجے سنگھ منہاس وغیرہ تھے ۔وہیںپورے پروگرام کا اہتمام این ایس ایس پی او ڈاکٹر سپنا دیوی نے کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا