جموں کے تا ریخی اور مذہبی مقامات کے عنوان پر پوسٹر سازی مقابلے کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں// محکمہ ڈوگری، گورنمنٹ ڈگری کالج مڑھ نے آج نوجوان طلباء میں ڈوگری زبان کو مقبول بنانے کے مقصد سے "جموں کے تاریخی اور مذہبی مقامات” کے عنوان پر پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا۔جبکہ یہ مقابلہ ڈوگری مانتا دیوس کے جشن کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد ڈوگری زبان کو ہندوستانی آئین کے 8ویں شیڈول میں شامل کرنے اور 20 سال بعد اس زبان کو حاصل کی گئی نئی بلندیوں کی یاد میں منایا گیا تھا۔وہیں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راکیش کمار کول نے تقریب کی میزبانی کی حوصلہ افزائی کی۔مقابلے میں پہلی، تیسری اور پانچویں جماعت کے طلباکی ایک اچھی تعداد نے حصہ لیا۔ شرکاء میں سمرن دیوی، پلوی دیوی، سویٹی کیتھ، ببیتا دیوی، مونیکا دیوی، ونشیکا بھگت، سوہانی چودھری اور سنجنا بھگت شامل تھیں۔ اس تقریب کے جج پروفیسر انیتا کماری، ایچ او ڈی انگلش اور ڈاکٹر آشو جولی، ایچ او ڈی ایجوکیشن اور پروفیسر سچن کمار بھگت ایچ او ڈی پول تھے۔ سائنسسویٹی کیتھ نے پہلی، سوہانی چوہدری نے دوسری، سنجنا بھگت نے تیسری، سمرن دیوی نے چوتھی، پلوی دیوی نے پانچویں، ببیتا دیوی نے چھٹی، ونشیکا بھگت نے ساتویں اور مونیکا دیوی نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ وہیںمقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو اسناد سے نوازا گیا۔کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راکیش کمار کول نے طلبا ء سے بات چیت کی اور شعبہ کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی مزید تقریبات منعقد کرنے کی ترغیب دی۔ اس پورے پروگرام کا اہتمام ڈاکٹر شیتل شرما، ایچ او ڈی ڈوگری نے کیا تھا۔