طلباء نے جوش و خروش سے کورس میں شرکت کر تربیت حاصل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج مڑھ نے آج یہاں 10 روزہ بیسک کمپیوٹر کورس کا انعقاد کیاوہیں کمپیوٹر ٹریننگ کورس موسم سرما کے وقفے (01-01-2024 سے 10-01-2024) کے دوران منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد طلباء کو کمپیوٹر کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا اور ان کی ملازمت میں اضافہ کرنا تھا۔جبکہ کورس کا افتتاح کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راکیش کمار کول نے کیا۔ انہوں نے طلباء میں کمپیوٹر لٹریسی کی ضرورت پر زور دیا اور خصوصی طور پر کالج کے طلبائ کے لئے 10 روزہ کورس کے آغاز پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔طلباء نے جوش و خروش سے کورس میں شرکت کی اور موجودہ حالات میں کمپیوٹر کی مہارت کی مجموعی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپیوٹر کی بنیادی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملنے پر بے حد خوشی محسوس کی کیونکہ کمپیوٹر پر جدید دنیا کا انحصار کئی گنا بڑھ گیا ہے