مقررین نے منشیات کے مضر اثرات اور نقصانات سے طلباء کو آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں// گورنمنٹ ڈگری کالج مڑھ نے دو روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں منشیات کے استعمال سے انفرادی صحت اور پورے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔وہیںکالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راکیش کمار کول کی رہنمائی میں جے کے پولیس ہیڈکوارٹر، جموں اور ایس پی وی ایل جی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی نظامت این ایس ایس کے پروگرام آفیسر پروفیسر سچن کمار بھگت نے کی۔ پہلے دن کے پروگرام کے مہمان خصوصی راجندر کمار کٹوچ، ایس ایس پی اسٹاف آفیسر، ڈی آئی جی آفس جموں تھے۔اس دن کے مہمان خصوصی برجیش شرما ایس پی رورل تھے۔ اس موقع پر دیگر پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔
وہیںافتتاحی تقریب کے دوران کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راکیش کمار کول نے کلیدی خطبہ پیش کیا انہوںنے بیداری پھیلانے کی اہمیت اور معاشرے میں منشیات کی لت کو کم کرنے میں نوجوانوں کے کردار پر بھی زور دیا۔ اس کے بعد تین موضوعات پر ایک گروپ ڈسکشن ہوا: منشیات کا استعمال اور جرائم کا باہمی تعلق، منشیات کا استعمال اور اس کے جسم اور خاندان پر برے اثرات اور معاشرے میں منشیات کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے علاج اور تجاویز بھی شامل تھیں۔
وہیںتین راؤنڈز میں دس شرکاء نے موضوعات پر اپنے خیالات پیش کیے۔مہمانوں نے طلباء کو غیر قانونی منشیات کے استعمال کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو کہ قوم کے مستقبل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں اور معاشرے میں منشیات کی طلب کو کم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔دوسرے دن، خصوصی مہمان میناکشی سمبریا تھیں، جو محکمہ صحت جموں و کشمیر سے وابستہ ایس پی وی ایل جی فاؤنڈیشن کی ڈرگ ڈی ایڈکشن کونسلر تھیں۔ اس کے آگاہی پروگرام کا بنیادی مقصد منشیات کی طلب کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔