وزیر اعظم کے ذریعہ وکست بھارت 2047 کے رسمی آغاز کی لائیو سٹریمنگ دیکھی گئی
لازوال ڈیسک
جموں// گورنمنٹ ڈگری کالج مڑھ نے کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) راکیش کمار کول کی رہنمائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل، "وکِسِٹ بھارت2047: نوجوانوں کی آواز” کے لائیو ٹیلی کاسٹ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔وہیںشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، کالج کے پرنسپل نے وزیر اعظم کے وژن کی اہمیت پر زور دیا، جو ملک کے منصوبوں، ترجیحات اور اہداف کی تشکیل میں نوجوانوں کی فعال شمولیت چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ طلباء کو معاشرے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سخت محنت اور اپنے اختراعی آئیڈیاز کے ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔اس پروگرام کا اہتمام کالج کے کانفرنس ہال میں فیکلٹی اور طلباء کے لیے کیا گیا تھا جہاں وزیر اعظم کے ذریعہ وکست بھارت @2047 کے رسمی آغاز کی لائیو سٹریمنگ دیکھی گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ وکست بھارت 2047کے آغاز کو دیکھنے کے بعد، پرنسپل، فیکلٹی اور طلباء کے درمیان ایک انٹرایکٹو سیشن اور پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا۔پوسٹ ایونٹ سیشن کا آغاز کالج کے پرنسپل نے کیا۔ انہوں نے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک کے کارنامے کو حاصل کرنے میں ملک کے آنے والے سفر کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور ٹیکنالوجی میں ہندوستان کے مستقبل اور اے آئی کے مستقبل کے بارے میں کئی سوالات کے جوابات دیئے۔ مہارت پر مبنی کورسز کی ضرورت ،دیہی علاقوں کے مسائل جیسا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، اس کی مناسب وصولی، ٹرانسپورٹ، ٹریٹمنٹ اور ٹھکانے لگانے پر بھی بات ہوئی۔ نوجوانوں کو بڑے چیلنجوں جیسے فضلہ کے انتظام، مقامی آبی ذخائر کی صفائی جو کہ ماحولیاتی استحکام اور سماجی ترقی کے حصول کے لیے کلیدی پہلو ہیں، کے لیے اختراعی آئیڈیاز کے ساتھ آنا چاہیے۔۔انجانا چِب اور روی کمار پی ٹی آئی کی سربراہی میں طلباء نے وکسٹ بھارت کلب بھی تشکیل دیا جس میں 55 طلباء اس گروپ میں شامل ہوئے۔