طلباء نے ایکٹ کے بارے میں اپنے شکوک و شبہات کو دور کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی سدھران نے یوم دستور کے موقع پر ’میرا آئین میرا فخر‘ کے موضوع کے تحتپوکسوایکٹ کے بارے میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔واضح رہے بچوں کا جنسی استحصال ایک گھناؤنا جرم ہے جس کے واقعات بھارت میں آئے دن بار بار رپورٹ ہوتے رہتے ہیں اور اس طرح بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف لڑنے کے لیے بچوں میں بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ، 2012 متعارف کرایا تاکہ زیادہ سخت قانونی دفعات کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال کے جرائم کو مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ اس مقصد کے ساتھ طلباء کو آگاہی دینے کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔وہیںپروگرام کا آغاز مذکورہ موضوع پر ڈاکٹر میشا بھگت کے مختصر تعارف سے ہوا۔دریںا ثناء پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے سیشن کے دوران، طالب علموں کو پوکسوایکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ویڈیوز اور دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں۔ انہیں جنسی زیادتیوں کی اقسام کے بارے میں مزید تفصیل سے بتایا گیا جن کا ایک بچے کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاہم دوسرے حصے کے دوران، طلباء اور فیکلٹی ممبران کے درمیان ایک غیر رسمی گفتگو ہوئی جس میں طلباء نے ایکٹ کے بارے میں اپنے شکوک و شبہات کو دور کیا۔