جی ڈی سی سدھرا نے ٹو وہیلر سواروں کے لیے ہیلمٹ کے لیے ایک خصوصی انفورسمنٹ مہم چلائی

0
0

این ایس ایس رضاکاروں نے دہ پہیہ گاڑی ڈرائیوروں کو ہیلمٹ کی اہمیت سے آگا ہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ڈگری کالج سدھرا نے روڈ سیفٹی ماہ2024″ کے موقع پر ٹو وہیلر سواروں کے لیے ہیلمٹ/ہیڈ گیئر کی تعمیل کے لیے ایک خصوصی انفورسمنٹ مہم چلائی۔ یہ سرگرمی رضاکاروں کی طرف سے ٹو وہیلر کی سواری کے دوران ہمیشہ ہیلمٹ پہننے کی ضرورت کے پیغام پر مرکوز تھی۔وہیں رضاکاروں کو جوش و خروش کے ساتھ بین بجالتا روڈ پر سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی تعلیم دیتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ وہ دماغی نقصان یا حادثے سے زخمی ہونے سے بچ سکیں۔ واضح رہے یہ پروگرام کالجپرنسپل ڈاکٹر بی بی آنند کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پرڈاکٹر ہرپریت کور، ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس، ڈاکٹر مسرت چودھری،کنوینئر روڈ سیفٹی کلب اور ایچ او ڈی اکنامکس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر محمود احمد، پی او این ایس ایس، پروفیسر دیپا کاک، ایچ او ڈی ایجوکیشن اور پروفیسر رودریکا کھجوریا نے نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا