طلباء کو بیماری کی پیدائش، اسباب اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی سدھرا نے لیمفیٹک فلیریاسس پر آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا۔واضح رہے لیمفیٹک فلیریاسس (LF) جسے ایلیفینٹیاسس کی بیماری کہا جاتا ہے، حکومت ہند کے لیے ایک ہدف کی بیماری ہے اور اسے 2027 تک ختم کرنے کا ہدف ہے۔ وہیں کالج کے زیراہتمام طلباء کو اس بیماری کی پیدائش، اسباب اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ایک آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔اس لیکچر کے ریسورس پرسن پروفیسر دیپا کاک اور پروفیسر شونیما ملہوترا تھے۔
وہیںریسورس پرسنز نے طلباء کو بتایا کہ یہ ایک سنگین کمزور کرنے والی بیماری ہے جو Culexmosquitos کے کاٹنے سے پھیلتی ہے جو گندے اور آلودہ پانی میں افزائش پاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ انفیکشن عام طور پر بچپن میں لگ جاتا ہے جس سے لمفی نظام کو نقصان پہنچتا ہے اور اس بیماری کی ظاہری شکلیں بعد میں ظاہر ہوتی ہیںاور مستقل معذوری کا باعث بن سکتا ہے۔اس دوران طلباء کو بیماری سے بچاؤ کے لیے اینٹی فائلیرئیل ادویات کے بارے میں مزید آگاہ کیا گیا۔واضح رہے یہ پروگرام کالج کے قابل پرنسپل ڈاکٹر بی بی آنند کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔