لازوال ڈیسک
جموں؍؍وکست بھارت @2047 کے تھیم پر جاری سرگرمیوں کے تسلسل میں، ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز ڈاکٹر انشو گپتا کے ذریعہ فلیگ شپ اسکیموں کے تعارف سے ہوا۔ انہوں نے فلیگ شپ پروگراموں کے مقاصد، ان کی اہمیت اور حکومت کے مختلف فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ وہیںسیمینار میں لیکچرز، ویڈیو اسکریننگ، کیس اسٹڈیز کا مرکب شامل تھا جس کے بعد شرکاء کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ اس موقع پرحکومت کے مختلف فلیگ شپ پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرڈاکٹر انو شرما نے ترقی یافتہ ہندوستان یعنی وکست بھارت کی تعمیر میں ان فلیگ شپ پروگراموں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا اور طلباء کو انہی خطوط پر اپنے خیالات پیش کرنے کی ترغیب دی۔