جی ڈی سی سدھرا میں یوم جمہوریہ منایا گیا

0
0

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بی بی آنند نے قومی پرچم لہرایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍یوم جمہوریہ اور لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور ترقی پسند ہندوستان کی کامیابیوں کو منانے کے لیے ڈگری کالج سدھرا نے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کا آغاز کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بی بی آنند اور ہیڈ ماسٹر، گورنمنٹ لوئر ہائی سکول بین بجالتا کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔اس موقع پرفیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔وہیں پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پر طلباء نے مختلف ثقافتی اشیا پیش کیں۔ وہیںبی اے سمسٹراول کی کاجل اور اسوالی نے حب الوطنی کے گیت پر رقص پیش کیا۔اس دوران بی اے سمسٹر سوم کی تنو اور بھارتی نے بھی خوبصورت رقص کے ذریعے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔دریںا ثناء پروگرام کے اختتام پر کالج کے قابل پرنسپل نے طلباء کو خوش آمدید کہا اور دن کی مناسبت کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا