لازوال ڈیسک
ریاسی// گورنمنٹ ڈگری کالج ریاسی میں پرنسپل ڈاکٹر محمد مزمل حسین کی سرپرستی میں "ایک پیڑ، ماں کے نام” کے بینر تلے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپس میں اس تقریب کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کو فروغ دینا تھا۔
کالج نے محکمہ جنگلات کے افسران راج کمار شرما، رینج آفیسر للت گپتا، رینج آفیسر اروند برگوترا، بلاک آفیسر کے تعاون سے گل موہر، جامن، پنجتارہ، چائنا روز، املی، چیڑ اور دیگر مختلف اقسام کے درخت لگائے۔
باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر رومیش کمار عطری اور انوائرمینٹل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر راہل دتہ نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔ این ایس ایس اور این سی سی کیڈٹس کے ساتھ طلباء اور عملہ پروفیسر حتیش بسوترا، پروفیسر آنچل راج، ڈاکٹر عمر حبیب، پروفیسر عرفان علی، پروفیسر ممتا کنڈل، پروفیسر مہک تفجی، پروفیسر روی کانت شرما، پروفیسر انجو دیوی، ڈاکٹر سوریتا شرما، پروفیسر کیول کرشن نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
شجرکاری مہم ایک سرسبز اور زیادہ پائیدار ماحول پیدا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ کالج اپنے طلباء میں ماحولیاتی بیداری اور کمیونٹی سروس کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔