جی ڈی سی ریاسی نے نیشنل کریئر سروس اور اس کی حالیہ پیش رفت کے موضوع پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

این سی ایس اور ملازمت کے متلاشیوں کو بااختیار بنانے میں اس کے کردار کے بارے میںتبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ گورنمنٹ جنرل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج ریاسی کے کیریئر کونسلنگ سیل، این سی سی اور این ایس ایس یونٹ نے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر ریاسی کے تعاون سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا نیشنل کریئر سروس اور اس کی حالیہ پیش رفت۔ اس تقریب کا مقصد نیشنل کریئر سروس اور اس کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کا آغاز چوتھے سمسٹر کی طالبہ سونیا کماری نے سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر کلوندر کور نے منتظمین اور ملازمت کے عہدیداروں کو کیریئر بیداری کو فروغ دینے کی کوششوں کے لئے مبارکباد دی۔ پروگرام میں شامل ریسورس پرسن پرینکا سنگھ، جو کہ وزارت محنت اور روزگار، ریاسی کی ایک نوجوان پروفیشنل ہیں، نے کیریئر کونسلنگ پر تفصیلی بحث کی قیادت کی۔ حاضرین نے کیریئر کے مختلف راستوں اور مواقع کے بارے میں بصیرت حاصل کی۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹس ملاحظہ کریں۔ وہیںروزگار کے دفتر کے ایک اہلکار وکرم رانا نے NCS اور ملازمت کے متلاشیوں کو بااختیار بنانے میں اس کے کردار کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔اس دوران پروفیسر رومیش اتری، ایک تجربہ کار معلم، نے بھی قیمتی بصیرت فراہم کی۔ فیکلٹی ممبران نے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا