جی ڈی سی رام گڑھ نے نشا مکت بھارت پروموشن مہم کا آغاز کیا

0
0

مہم کا مقصدمنشیات کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے
لازوال ڈیسک
سانبہ// گورنمنٹ ڈگری کالج، رام گڑھ کے این ایس ایس یونٹ ‘پربھا’ نے ‘نشا مکت بھارت ابھیان’ (این ایم بی اے) کے بینر تلے ایک بیداری ریلی اور ایک نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا۔
وہیں اس ریلی اور ناٹک کا انعقادسات روزہ این ایس ایس سرمائی کیمپ’ کے پانچویں دن کیا گیا تھا۔ جبکہ یہ ریلی کالج کی پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) گیتانجلی اندوترا کی رہنمائی اور قیادت میں نکالی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کالج کے پرنسپل نے کہا کہ ‘نشا مکت بھارت ابھیان’ کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس اور اسکولوں کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کے پروگراموں کے ذریعے عوام تک پہنچنا اور منشیات کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات کے لئے این ایس ایس کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد دی۔
این ایس ایس کے پروگرام آفیسر پروفیسر برہم دت شرما نے تقریب کی کارروائی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ وہیںانہوں نے شرکاء کو آگاہی ریلی کے دوران عام ٹریفک قوانین کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے طلباء کو سماجی ترقی کے مقصد سے ہمیشہ اس طرح کی تقریبات میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا